ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گھریلو جھگڑا:چنتامنی میں بیسکام ملازم سمیت دولوگوں کی خودکشی ... (چنتامنی کی مزید کرائم نیوز)

گھریلو جھگڑا:چنتامنی میں بیسکام ملازم سمیت دولوگوں کی خودکشی ... (چنتامنی کی مزید کرائم نیوز)

Sat, 30 Jul 2016 23:45:13  SO Admin   M Aslam

چنتامنی:30 /جولائی(محمد اسلم/ایس او نیوز)گھریلو جھگڑوں سے پریشان چکبالاپور ضلع چنتامنی میں دو الگ دو الگ مقامات پر دولوگوں نے پھانسی لیکر خود کشی کرلی۔پہلا حادثہ چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ حدود میں آنے والے بیسکام کواٹرس میں پیش آیا۔چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق کل رات بیسکام ملازم انیل(30)گھریلو جھگڑے سے بیزار ہوکر اپنے ہی مکان میں پھانسی دے کر خودکشی کرلی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکارموقع پر پہنچے اور مقام کا معائنہ کرنے کے بعد نعش کو چنتامنی کے سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا اور جانچ شروع کردی۔

ایک اور واقعہ  چنتامنی تعلق بٹل ہلی رورل پولیس تھانہ کے حدود یگوکوٹے گرام میں پیش آیا جہاں نرسمہاپا(32)گھریلو جھگڑے سے بیزار ہوکر اپنے ہی مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔اس خصوصی میں ان کے وارثین نے بٹلہلی پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔


چنتامنی میں عصمت دری کے جرم میں سات سال کی سزا 
چنتامنی:30 /جولائی(محمد اسلم/ایس او نیوز)چکبالاپور ضلع چنتامنی تعلقہ کے نل رالہلی گرام میں تین سال قبل ہوئے  ایک خاتون کی عصمت دری کے واقعے میں عصمت دری کا شکار عورت نے اُسی دیہات کا ساکن شیکھرا(38)کے خلاف تعلقہ کے کنچارہلی رورل پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی پولیس نے شکایت درج کرنے کے بعد شیکھرا کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا تھا۔اس معاملے میں آج چنتامنی کے سیول کورٹ کے جج جے۔آر۔پٹیل نے عصمت درج کرنے کا جرم ثابت ہونے پر شیکھرا کو سات سال سزا سنانے کے علاوہ 50ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔واضح رہے کہ 17جون2013کوصبح سویرے اپنے کھیتی میں گائیوں کو باندھ کر گھر واپس لوٹنے کے دوران  شیکھرا نے عورت کو زبردستی پکڑ کر عصمت دری کی تھی۔

چنتامنی میں لاوارث نعش دستیاب 


چنتامنی:30 /جولائی(محمد اسلم/ایس او نیوز) آج علی الصباح چکبالاپور پور ضلع چنتامنی ٹاون کے محبوب نگر سرکل میں ایک 48سالہ عمر شخص کی نعش دستیاب ہوئی ہے۔علی الصباح محبوب نگر سرکل کے جھنڈے کے متصل نعش کو دیکھ کر راہگیروں اور مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع محکمہ پولیس کو دی۔ فوراََ ٹاون پولیس تھانہ کے انچارج سرکل انسپکٹراور کرائم برانچ کے پولیس اہلکار پہنچ کر نعش کا معائنہ کیا کوئی سراغ نہ ملنے سے نعش کو وہاں سے اُٹھا کر چنتامنی کے سرکاری اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے اس سلسلہ میں ٹاون پولیس تحقیقات میں لگی ہوئی ہے۔


Share: